اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا

شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا

منگل 22 مارچ 2022 12:26

اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا۔سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی۔

احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔لیکن ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2022 - 12:26:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :