کرینہ کپور کی فٹنس سے نند صبا علی خان متاثر ،سوشل میڈیا پر بھابی کی تعریف

ہفتہ 26 مارچ 2022 12:45

کرینہ کپور کی فٹنس سے نند صبا علی خان متاثر ،سوشل میڈیا پر بھابی کی تعریف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی فٹنس سے اٴْن کی دوسری نند صبا علی خان متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا پر اپنی بھابی کی تعریف کر دی۔کرینہ کپور کی دوسری نند، اداکار سیف اور اداکارہ سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان سے متعلق بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ بھی صبا بہت کم نظر آ تی ہیں حتیٰ کہ مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں بھی اس نند اور بھاوج کی جوڑی میں دراڑ ہونے کی خبریں عام رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

صبا علی خان کی جانب سے بھابی، کرینہ کپور کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کیے گئے ایک کمنٹ نے دونوں کے درمیان اچھے تعلق اور دوستی کو واضح کر دیا ہے۔کرینہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر یوگا کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اٴْن کا کہنا تھا کہ بہت بریانی اور حلوہ کھا پی لیا، اب تھوڑا فٹنس پر توجہ دیتے ہیں۔اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا علی خان نے کہا کہ ’بھابی ، بریانی اور حلوے نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا، آپ آج کے دن بھی بہت خوبصورت سمارٹ نظر آ رہی ہیں اور پورا ہفتہ ہی خوبصورت نظر آ تی ہیں‘۔جس پر جواب دیتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’گرمجوشی سے میرے گلے لگیں‘۔
وقت اشاعت : 26/03/2022 - 12:45:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :