امریکی اداکار ول سمتھ نے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

جمعرات 31 مارچ 2022 15:51

امریکی اداکار ول سمتھ نے  کامیڈین کرس راک   کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2022ء) امریکی اداکار ول سمتھ نے آسکرایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ول سمتھ کی جانب سے معافی فلم اکیڈمی کے اس بیان کے بعد مانگی گئی جس میں اداکار کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایک اداکار کی اس حرکت سےفلم انڈسٹری کی اہم تقریب متاثر ہوئی تھی۔

ول سمتھ نے اپنے  انسٹاگرام اکائونٹ  پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے رویے کو ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا ’کرس! میں عام لوگوں کے درمیان آپ سے معافی مانگنا پسند کروں گا، میں نے حدود سے تجاوز کیا، میں غلطی پر تھا۔یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت آسکرایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش آیا جب سٹیج پر کامیڈین نے کوئی مزاحیہ بات کرتے ہوئے ول سمتھ کی بیوی کا ذکر کیا۔تاہم واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی بہترین اداکار کا انعام ول سمتھ کے نام ہوا، جو ان کو فلم ’کنگ رچرڈ‘میں ٹینس سٹارز وینس اور سیرینا ویلیم کے والد کا کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔اداکار ول سمتھ نے اپنے بیان میں اکیڈمی، شو کے پروڈیوسرز، شرکا، ناظرین اور کنگ رچرڈ سے بھی معافی مانگی ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2022 - 15:51:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :