ْآریان کیس کے گواہ کی پراسرار ہلاکت طاقتور لوگوں کو چیلنج کرنے کا نتیجہ ہے،کمال راشد خان

ہفتہ 2 اپریل 2022 11:51

ْآریان کیس کے گواہ کی پراسرار ہلاکت طاقتور لوگوں کو چیلنج کرنے کا نتیجہ ہے،کمال راشد خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شپ منشیات کیس کے اہم گواہ کی پٴْراسرار ہلاکت پر فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنا ردعمل دیا ہے اور طاقت کے ناجائز استعمال کی طرف اشارہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آریان خان کیس کا گواہ پربھاکر سیل پراسرار حالات میں مر گیا ہے۔کے آر کے نے کہا کہ یہ بھارت میں طاقتور لوگوں کو چیلنج کرنے کا نتیجہ ہے، ایسا لندن اور دبئی میں تو نہیں ہوتا۔

وقت اشاعت : 02/04/2022 - 11:51:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :