احسن خان نے خود پر بنی وائرل میم کو بچوں کے ہمراہ ری کریئیٹ کردیا

پیر 4 اپریل 2022 14:14

احسن خان نے خود پر بنی وائرل میم کو بچوں کے ہمراہ ری کریئیٹ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے خود پر بنی وائرل میم کو بچوں کے ہمراہ ری کریئیٹ کردیا۔گزشتہ دنوں احسن خان نے انٹریو کے دوران دلچسپ بیان دیا تھا جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے تھے۔اداکار کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کے وائرل ہونے اور خود پر میمز بننے کے بعد انہوں نے اس وائرل میم کو بچوں کے ہمراہ ری کریئیٹ کردیا۔

احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنے پرانے انٹرویو کے جملوں کو واپس دہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتا ہوں، اِن بچوں کے ساتھ اب یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے جاری تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نئی ویڈیو انہیں خوب بھا گئی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ احسن خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو انجوائے کیا ہے۔

گزشتہ دنوں احسن خان نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں(پاکستان اور برطانیہ)دونوں جگہ رہتے ہیں۔اس انٹرویو میں احسن خان کی جانب سے خالص برطانوی انگریزی لہجہ اپنائے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 04/04/2022 - 14:14:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :