عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر صدیوں پرانی روایت توڑدی

عالیہ نے اپنی شادی پر صدیوں سے چلتی آ رہی دلہن میک اپ کی رسم توڑ کر بہت سی لڑکیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی ہیں

جمعہ 15 اپریل 2022 12:13

عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر صدیوں پرانی روایت توڑدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) فیشن کے معاملے میں ہر دن کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی پر دٴْلہن میک اپ کرنے کی روایت توڑ دی ہے۔29 سالہ عالیہ بھٹ فیشن کے معاملے میں نوجوان نسل کی آئیڈیل اداکارہ ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آئیکون کی سی حیثیت رکھتی ہیں مگر اس چلبلی، موڈی اداکارہ نے اپنی شادی پر صدیوں سے چلتی آ رہی ایک رسم توڑ کر بہت سی لڑکیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا ہے، اس دوران جہاں انہوں نے ہر چیز ایک سے بڑھ کر ایک پہنی ہوئی تھی اور سولہ سنگھار کیا ہوا تھا وہیں دٴْلہنوں کو کیے جانے والے بھاری بھرکم میک کو نظر انداز کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ ایک خوبصورت دٴْلہن بنی تھیں مگر اٴْن کے چہرے پر میک اپ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔

ہاں البتہ انہوں نے شادی کے دوران اپنے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ تو کبھی ہنسی سجائے رکھی جسے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصویروں میں خوب پسند کیا اور سراہا جا رہا ہے۔عالیہ بھٹ کے ’نو میک اپ لٴْک برائیڈ‘ کے چرچے بھارتی میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں، عالیہ بھٹ کے بغیر میک اپ کے دٴْلہن بننے پر مداح بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/04/2022 - 12:13:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :