اداکار بھی عید کے کپڑوں کیلئے پریشان، زارا نور نے درزی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل کردی

جمعہ 29 اپریل 2022 17:00

اداکار بھی عید کے کپڑوں کیلئے پریشان، زارا نور نے درزی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے درزی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی۔

(جاری ہے)

زارا نور عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو پریشان حال میں درزی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں زارا درزی کو یاد دلا رہی ہیں کہ ’ عید میں صرف تین دن رہ گئے ہیں‘۔اداکارہ درزی کو اپنے کپڑوں کے حوالے سے ہدایات دے رہی ہیں جب کہ بعد میں وہ اپنے درزی سے دکان پر آنے کا کہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 29/04/2022 - 17:00:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :