عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

اداکارہ مئی کے وسط میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ جائیں گی

جمعہ 6 مئی 2022 11:37

عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) معروف اداکارہ عالیہ بھٹ رواں ماہ کے وسط سے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار عالیہ نے رواں سال مارچ میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور اب ان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کا شیڈول بھی سامنے آچکا ہے۔

اداکارہ مئی کے وسط میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں کام کے آغاز کے لیے برطانیہ جائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈومن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ ’ہارٹ آف اسٹون‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی بالی ووڈ فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہوئے برطانیہ کے لیے روانہ جائیں گی۔

(جاری ہے)

ٹوم ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی مذکورہ ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مئی کے وسط سے شروع ہوکر ممکنہ طور پر اگست تک مکمل ہوجائے گی۔ عالیہ بھٹ کے مداحوں کو ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والی خبر رساں ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ عالیہ رواں سال ستمبر سے فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گی۔
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 11:37:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :