سادہ زندگی گزارنا پسندکرتی ہوں ، خوراک کے معاملے میں انتہائی احتیاط کرتی ہوں ‘ مدیحہ افتخار

منگل 14 اکتوبر 2014 13:54

سادہ زندگی گزارنا پسندکرتی ہوں ، خوراک کے معاملے میں انتہائی احتیاط کرتی ہوں ‘ مدیحہ افتخار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) معروف اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے ٹی وی ڈراموں نے ہمارے پاکستانی کلچر کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پرتمام فنکاروں اور پوری قوم کومبارک باد دیتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ افتخار نے کہاکہ نوجوان ہدایتکار وں نے ٹی وی پروڈکشن کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پرائیویٹ پروڈکشن کی مزید بہتری کیلئے حکومت کو اس شعبے کو ٹیکس سے متشنیٰ قرار دینا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سادہ زندگی گزارنا پسندکرتی ہوں اورخوراک کے معاملے میں انتہائی احتیاط کرتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 14/10/2014 - 13:54:56

Rlated Stars :