راکھی ساونت کو رتیش سے علیحدگی کے بعد پھر پیار مل گیا

رتیش سے علیحدگی کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار تھی ،عادل نے شادی کا پیغام ،تحفتاً ایک بی ایم ڈبلیو کار بھی دی ہے، اداکارہ

منگل 17 مئی 2022 18:54

راکھی ساونت کو رتیش سے علیحدگی کے بعد پھر پیار مل گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) بھارتی رقاصہ، ماڈل، اداکارہ اور ٹیلی ویڑن میزبان راکھی ساونت کو پھر پیار مل گیا۔ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ سابق شوہر رتیش سے راہیں جدا کرنے کے بعد اب دوبارہ انہیں پارٹنر مل گیا جس کا نام عادل خان درانی ہے۔اپنے بوائے فرینڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ عادل کا تعلق میسور سے ہے۔

(جاری ہے)

راکھی نے انکشاف کیا کہ عادل نے نہ صرف انہیں شادی کا پیغام دیا بلکہ تحفتاً ایک بی ایم ڈبلیو کار بھی دی ہے۔ راکھی نے اپنے نئے محبوب کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے دلکش، باوفا اور حیرت انگیز انسان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رتیش سے علیحدگی کے بعد وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، خدا کو مجھ پر اتنا پیار آیا کہ مجھے عادل مل گیا۔انہوں نے کہا کہ اس نے مجھے پروپوز کرتے ہوئے بی ایم ڈبلیو کار کا تحفہ بھی دیا، خواہش ہے ہر لڑکی کا پروپوزل ایسے ہی کار کے ساتھ ہو۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ عادل کے کاروں کے بڑے کاروبار کے علاوہ دیگر کاروبار بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 18:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :