عمران عباس کی گرمی میں پرندوں کا خیال رکھنے کی اپیل

شدید گرمی میں پرندوں کا خاص خیال رکھیں، گھر کی دیوار پر پانی ،باجرے سے بھرے برتن رکھ کر خوبصورت مہمانوں کا استقبال کریں،اداکار

بدھ 18 مئی 2022 20:03

عمران عباس کی گرمی میں پرندوں کا خیال رکھنے کی اپیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس شدید گرمی میں پرندوں کا خاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

عمران عباس نے انسٹاگرام ایپ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک پرندے کو اداکار کے گھر کی دیوار پر رکھے ہوئے مٹی کے برتن میں سے پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عوام کو پیغام دیا ہے کہ اس شدید گرمی میں اپنے گھر کی دیوار پر پانی اور باجرے سے بھرے برتن رکھ کر ان خوبصورت مہمانوں کا استقبال کریں۔عمران عباس کی جان سے شیئر کیے گئے اس خصوصی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/05/2022 - 20:03:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :