مشی خان نے ٹک ٹاکر ڈولی کے بیان کو جعلی قرار دیدیا

ڈولی نے اپنی گھٹیا حرکت کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹی کہانی بنائی ہے، اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانے کی کیا ضرورت تھی، اداکارہ

جمعہ 20 مئی 2022 22:27

مشی خان نے ٹک ٹاکر ڈولی کے بیان کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے مارگلہ پہاڑیوں میں آگ لگانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر ڈولی کے وضاحتی بیان کو جعلی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

مشی خان نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں ٹک ٹاکر ڈولی سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ نے اپنی گھٹیا حرکت کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹی کہانی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں یہ شخص یقینی طور پر جھوٹ بول رہا ہے۔انہوں نے ڈولی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قدرت کے بارے میں جاننے اور عقل کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔

وقت اشاعت : 20/05/2022 - 22:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :