اداکارہ رانی کی 29ویں برسی 27مئی کو منائی جائے گی

پیر 23 مئی 2022 16:11

اداکارہ رانی کی 29ویں برسی 27مئی کو منائی جائے گی
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی معروف اداکارہ رانی کی 29ویں برسی 27مئی کو منائی جائے گی۔اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے کیا اور اس کے بعد بہت سی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی تاریخی فلم امراؤجان ادا میں عمدہ پرفارمنس نے جہاں فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاوہیں ان کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکاروں میں ہوگیا۔

(جاری ہے)

رانی نے فلم انجمن، تہذیب،سیتا، مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن،جند جان، کوچوان، دنیا مطلب دی سمیت دیگر کامیاب فلموں میں کام کیا۔ ان کی اداکار وحید مراد اور شاہد کے ساتھ فلمی جوڑی بہت کامیاب رہی۔اداکارہ رانی نے جہاں فلموں میں لازوال کردار نبھائے وہیں انہوں نے پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔اداکارہ رانی کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے 27 مئی 1993 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 16:11:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :