سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:28

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء ) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی ۔بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر کے اسلام آباد سے مہمان لاہور آئے تھے ۔گزشتہ رات وہ ان کو لاہور کی سیر کروانے اور کھانا کھلانے کیلئے فوڈ سٹریٹ لے گئے ۔

(جاری ہے)

پرستاروں نے ذوالقرنین حیدر کو پہچان لیا او ان کے ہمراہ تصویر یں بنوانے اورآٹو گراف لینا شروع کر دیئے ۔ ذوالقرنین حیدر تقریباً ایک گھنٹے تک اپنے پرستاروں کی فرمائش پر تصویریں بنوانے کے بعد اپنے مہمانوں کے ہمراہ شاہی مسجد کے قریب مشہور ہوٹل کی دوسر ی منزل پرکھانا کھانے چلے گئے وہاں پربھی ہوٹل کی انتظامیہ نے ان کیساتھ تصویریں بنوائیں ۔

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 16:28:43

Rlated Stars :