نوجوان بھارتی ماڈل نے خودکشی کرلی

جمعرات 26 مئی 2022 21:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) بھارت کی نوجوان ماڈل بدیشا ڈی مجمدر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کولکتہ کے ناگر بازار میں واقع اپارٹمنٹ میں پڑوسیوں نے دروازہ توڑا تو بدیشا ڈی مجمدر کی لاش ملی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 21 سالہ ماڈل بدیشا کولکتہ میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ گزشتہ شام ماڈل کے پڑوسیوں نے اٴْس کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا تو بدیشا کی لاش ملی۔پولیس نے کہا کہ لاش کے قریب سے ایک نوٹ ملا ہے جس میں لکھا تھا کہ وہ کیریئر کے مواقع کی کمی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ماڈل کا تعلق کولکتہ کے ایک شمالی مضافاتی علاقے سے تھا اور وہ برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹس میں ایک مقبول چہرہ تھیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 21:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :