سنی لیون ’جیولری ‘ کے ڈبے کا نشانہ بن گئیں

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:19

سنی لیون ’جیولری ‘ کے ڈبے کا نشانہ بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) مخصوص فلموں سے شہرت پانیوالی اداکارہ سنی لیون ٹی وی مقابلے میں شریک ایک امیدوارکے جیولری سے بھرے ڈبے کانشانہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار نے بتایاکہ سنی لیون ٹی وی شو’سپلٹ ولا‘ کی شریک میزبانی اور رہنمائی کررہی تھیں کہ اس دوران شراوان ریڈی نامی ایک امیدوارساتھی امیدوار پر سیخ پاہوگیا اور دوسرے کونے پر موجود شخص کوراجھستانی جیولری سے بھراباکس دے ماراتاہم سنی لیون درمیان میں آگئیں ۔

بتایاگیاہے کہ ریڈی نامی شخص کے اس رویہ پر سنی لیون سیخ پا ہوگئیں اور معذرت کے باوجود سننے کو تیارنہیں تھیں ۔ذرائع کاکہناتھاکہ سنی لیون کو شروع میں ہی بریفنگ دی گئی تھی کہ جارحانہ رویہ سے گریز کریں تاہم بعدازاں پروڈکشن ٹیم نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو سلجھالیا۔

وقت اشاعت : 18/10/2014 - 14:19:12

Rlated Stars :