سینئر اداکار سلیم ناصرکو مداحوں سے بچھڑے 26برس بیت گئے

اتوار 19 اکتوبر 2014 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار سلیم ناصرکو مداحوں سے بچھڑے 26برس بیت گئے ۔سلیم ناصر تقسیم ہند سے قبل 15نومبر 1940ء کو بھارت کے شہر ناگ پور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا ۔ سلیم ناصر نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کراچی پی ٹی وی میں کئی مقبول ڈرامہ سریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جن میں ڈرامہ سیریل ” دستک “،” نشان حید ر “، ” آخری چٹان“ ،” یانصیب کلینک “ ،” بندش “، ” ان کہی “ شامل ہیں ۔ سلیم ناصر کو حقیقی شہرت انور مقصود کے لکھے ہوئے ڈرامے ”آنگن ٹیڑا “سے ملی۔ سلیم ناصر 19اکتوبر 1989ء کو 45سال کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 12:20:25