اداکار افتخار ٹھاکر کو انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ دی گئی

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) اداکار افتخار ٹھاکر کو آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کے لئے سب سے زیادہ ڈونیشن اکٹھی کرنے پر کرسچن ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف سی کالج میں منعقدہ تقریب میں بشپ لاہور نے خصوصی شیلڈ دی ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ فور آل کے ”لوگو “پر کرسچن ایسوسی ایشن نے آئی ڈی پیز کے بچوں کی تعلیم اور کھانے پینے کی اشیاء اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے خوراک کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف مکتبہ فکر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں ۔اس حوالے سے اداکار افتخار ٹھاکر نے آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کے لئے سب سے زیادہ ڈونیشن اکٹھی کی ۔ ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر انہیں ایف کالج میں منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شیلڈ دی گئی ۔ اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو بلا امتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پیش پیش ہونا چاہیے ۔ ہمارا دین بھی ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/10/2014 - 12:25:33