فواد خان نے مقبولیت میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 20:05

فواد خان نے مقبولیت میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) بالی ووڈ کی فلم ”خوبصورت “سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے مقبولیت میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں کی ماہانہ بنیادوں پر باکس آفس پر ان کی کارکردگی، مقبولیت اور شہرت کی بنیاد پر ریٹنگ دینے والی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم ”خوبصورت “کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کا نمبر پانچواں ہے۔

فواد خان نے مقبولیت میں بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان سمیت متعدد بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق کے 2010 میں بھارتی فلم انڈسٹری میں فلم ”تیرے بن لادن “کے ذریعے انٹری دینے والے پاکستانی اداکار علی ظفر کا بھی 38 واں نمبر ہے۔ ویب سائٹ نے ریٹنگ کے اعتبار سے پہلا نمبر سلمان خان کو دیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ہرتیک روش، تیسرے پر شاہ رخ خان اور چوتھا نمبر اکشے کمار کا ہے۔

وقت اشاعت : 01/11/2014 - 20:05:42

Rlated Stars :