ماس فاؤنڈیشن دہلی انٹرنیشنل آرٹ فیسٹیول میں اپنا کھیل پیش کرے گی

اتوار 2 نومبر 2014 11:44

لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر 2014) ماس فاؤنڈیشن دہلی انٹرنیشنل آرٹ فیسٹیول میں اپنا کھیل پیش کرے گی،تفصیلات کے مطابق ماس فاؤنڈیشن تنظیم گزشتہ 10سال سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون پاکستان میں بھی تھیٹرکررہی ہے،یہ تنظیم معاشرے کی برائیوں اور سماجی نفرتوں کو تھیٹرکے ذریعے اجاگر کرتی ہے،اس تنظیم کا مقصد تھیٹرکے ذریعے معاشرتی نا ہمواریوں کیخلاف عوامی شعور بیدار کرنا ہے،ماس فاؤنڈیشن کا نام پاکستان میں مستقل مزاجی کیساتھ تھیٹرکرنے والی تنظیموں میں سرفہرست ہے، یہ تنظیم نہ صرف بڑے شہروں ہی میں تھیٹرکوفروغ دے رہی ہے بلکہ اس کا نیٹ ورک پاکستان بھر کے دیہاتوں میں بھی پھیلا ہوا ہے،ماس فاؤنڈیشن پاکستان کی وہ صف اول کی تنظیموں میں سے ہے جو انڈیا ،سری لنکا،نیپال اور کوریا میں بھی تھیٹر کرچکی ہے۔

وقت اشاعت : 02/11/2014 - 11:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :