ایکشن فلم سیریز ”فاسٹ اینڈ فیوریس “ کے ساتویں حصے کا ٹریلر جاری

پیر 3 نومبر 2014 11:42

ایکشن فلم سیریز ”فاسٹ اینڈ فیوریس “ کے ساتویں حصے کا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) ایکشن فلم سیریز ”فاسٹ اینڈ فیوریس “ کے ساتویں حصے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فیوریس سیون آنجہانی اداکارپال واکر کی آخری فلم ہے ۔فیوریس سیون میں سیریز کی گزشتہ فلم فیورس 6 سے آگے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جب ڈومینک ٹریٹو اور برائن اوکونر ، اوون شا کو شکست دے کر نارمل زندگی شروع کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ تو اوون شا کا بڑا بھائی بدلہ لینے آ جاتا ہے ۔ فیوریس سیون کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے۔ جو اداکار کے مرنے کے بعد ان کے بھائی نے مکمل کرائی ہے ۔ جیمز وان کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم آئندہ سال تین اپریل کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 03/11/2014 - 11:42:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :