ویڈیو گیم ”کال آف ڈیوٹی ایڈوانس وار فیئر“ کا نیا ایڈیشن ریلیز

جمعہ 7 نومبر 2014 12:35

ویڈیو گیم ”کال آف ڈیوٹی ایڈوانس وار فیئر“ کا نیا ایڈیشن ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی ایڈوانس وار فیئر کا نیا ایڈیشن ریلیز کردیا گیا۔ایکشن اور ماردھاڑ سے بھرپور ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی کا نیا ایڈیشن آتے ہی چھاگیا،،اس مرتبہ ویڈیو گیم میں ہالی ووڈ اسٹار کیون اسپیسی کا کردار بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وار فیئر ایڈیشن میں آسکرایوارڈ یافتہ کیون اسپیسی ماردھاڑ کے بھرپور اسٹنٹ کرتے دکھائی دینگے۔ویڈیو گیم میں کیون اسپیسی دنیا کے طاقتورترین انسان کے روپ میں ابھر کر سامنے آئے ہیں،، جن کی فوجی طاقت دکھائی گئی ہے حکومت سے بھی زیادہ۔

وقت اشاعت : 07/11/2014 - 12:35:56