برازیل میں رنگا رنگ فیشن شو کل ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگا

جمعہ 7 نومبر 2014 16:43

برازیل میں رنگا رنگ فیشن شو کل ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگا

ساوٴ پالو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)برازیل میں رنگا رنگ فیشن شو جاری ہے۔ تیسرے دن سٹار وار کے کردار ”ڈارک لورڈ“ نے ریمپ پر واک کر کے میلہ لوٹ لیا۔ فیشن شو کا تھیم ”سپیس ایج “ ہے۔ شو کا آغار سٹار وار کے کردار”ڈارک لورڈ“ نے ریمپ پر واک کر کے کیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ماڈلز نے موسم سرما اور خزاں کے دلکش ملبوسات کی نمائش کی۔ مغربی طرز کے منفرد ملبوسات زیب تن کئے جب ماڈلز ریمپ پر نمودار ہوئی تو حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ شو میں ماڈلز کا میک اپ اور ہیر اسٹال 1980 کی دہائی میں نیو یارک فیشن سے متاثر تھا۔ فیشن شو کا یہ رنگین سلسلہ کل8 نومبرکو اختتام پذیر ہوگا-

وقت اشاعت : 07/11/2014 - 16:43:58