تنہائی میں کتابیں انسان کے لئے بہترین دوست ہیں‘ ریشم

ٹی وی ڈرامہ معاشرے کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 10 اگست 2022 12:17

تنہائی میں کتابیں انسان کے لئے بہترین دوست ہیں‘ ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تنہائی میں کتابیں انسان کے لئے بہترین دوست ہیں، اگر کوئی سیکھنا چاہے ہر جگہ ہی بہترین پلیٹ فارم اور ہر کسی سے ملاقات میں سیکھنے کا موقع ہوتا ہے صرف انسان میں اس کی جستجو ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ آج کے ٹی وی ڈرامے کا معیار پہلے کے مقابلے میں کیسا ہے اس کے بارے میں لوگوں کی مختلف آراء ہیں، میرے خیا ل میں ٹی وی ڈرامہ معاشرے کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے بشرطیکہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکرپٹ لکھا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص ڈرامے میں گلیمر دیکھنے کا شوقین ہو ، ایسے لوگوں کی بڑی تعداد ہے جو سوال کرتے ہیں ڈرامے میں کہانی کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹی وی اور فلم دونوں پر کا م کیا ہے اورجتنا بھی کام کیا ہے مجھے اس پر اطمینان ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 12:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :