چینی ٹیچر کی’بوہے باریاں‘گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

جمعرات 18 اگست 2022 16:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) ایک چینی ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جو بہت دلکش انداز سے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا گنگنا رہی ہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر کی ویڈیو چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مس وکی نامی ٹیچر بہت ہی سریلے انداز میں یادگار گانا 'بوہے باریاں' گا رہی ہیں۔پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں ہر عمر کے لوگ موجود ہیں۔ چینی ٹیچر نے یہ پرفارمنس پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانے کے زیر اہتمام پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دی۔

وقت اشاعت : 18/08/2022 - 16:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :