پاکستانی اسٹیج ڈراموں کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا جا تا ہے‘ذیشان جانو

اتوار 16 نومبر 2014 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء) کوریو گرافر ذیشان علی جانو نے کہا ہے کہ تھیٹر کے عروج اور ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت اہم کردار ہے‘ تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا‘ نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بھی ترقی یافتہ ہو سکتی ہے۔ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ذیشان علی جانو نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح تھیٹر کبھی زوال پذیر نہ ہو اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فلمیں بنانے والوں کو چاہئے کہ وہ نئے موضوعات کے مطابق فلمیں بنائیں اور تھوڑی سی ریسرچ کر لیا کریں تو ایک اچھی فلم بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی اسٹیج ڈراموں کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا جا تا ہے ۔

وقت اشاعت : 16/11/2014 - 13:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :