محمد عامر کی اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ سے ملاقات

جمعہ 9 ستمبر 2022 21:11

محمد عامر کی اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2022ء) پاکستان ٹیم سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالے فاسٹ بائولر محمد عامر نے اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کیساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر دی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر اس وقت کیریبین پریمیر لیگ میں جمیکا تلاواہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میچ کے دوران محمد عامر کی ان کی پسندیدہ اداکارہ سے بھی ملاقات ہوئی، محمد عامر نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ پریتی ان کی بالی ووڈ کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالک اور اداکارہ پریتی زنٹا کیساتھ شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ بالی ووڈ سے میری ہر وقت کی پسندیدہ اداکارہ پریتی زنٹا۔
وقت اشاعت : 09/09/2022 - 21:11:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :