کیریئر کے آغاز میں خبریں پھیلائی گئیں ہم جنس پرست بننا چاہتی ہوں، نرگس فخری

جمعہ 9 ستمبر 2022 21:38

کیریئر کے آغاز میں خبریں پھیلائی گئیں ہم جنس پرست بننا چاہتی ہوں، نرگس فخری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2022ء) امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ان سے متعلق بہت ہی غلط خبریں پھیلائی گئیں، یہاں تک شہ سرخیاں لگائی گئیں کہ میں ہم جنس پرست بننے کی منتظر ہوں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نرگس فخری سے بالی ووڈ کی بدترین یاد بتانے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں میرے متعلق بہت ہی ساری غلط خبریں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں بھارت کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں سے متعلق بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا اور امریکا سے آتے وقت بہت دوستوں نے انہیں انڈیا جانے سے روکا بھی لیکن اس باوجود میں ہندوستان چلی آئی۔نرگس فخری کے مطابق بہت ساری چیزیں جو امریکا میں معمولی تھیں، وہ بھارت میں بالکل نئی تھیں اور ان کا مطلب غلط لیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں جب نئی آئیں تو ان کے بولڈ لباس کو ان کی عریانیت قرار دیا گیا جبکہ لوگوں سے ملنے اور تعلقات بڑھانے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

نرگس فخری نے کہا کہ بھارت میں نئی ہونے کی وجہ سے وہ اس وقت بہت سارے مرد حضرات سے بھی باتیں کرتی تھیں تاکہ وہاں سے متعلق جان اور اپنے تعلقات بنا سکوں لیکن ان کی جانب سے لڑکوں سے بات کرنے کو غلط پیش کیا جاتا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرے متعلق خبریں چلائی جاتیں کہ ان کے تعلقات بالی ووڈ کے تقریبا ہر مرد اداکار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون صحافی ان سے ایک تقریب میں ملیں تو ان سے انہوں نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ان کا بالی ووڈکے مرد حضرات کے ساتھ وقت کیسا گزر رہا ہی اداکارہ کے مطابق خاتون صحافی نے مذکورہ سوال اس انداز میں کیا کہ جیسے کہ اداکارہ کے تمام اداکاروں کے ساتھ رومانوی تعلقات ہیں۔

نرگس فخری کے مطابق انہیں خاتون صحافی کے سوال پر غصہ آیا اور انہوں نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب میں اس بات کا انتظار کر رہی ہوں کہ میڈیا والے کب مجھے ہم جنس پرست بناتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان کی جانب سے مذکورہ بات کہے جانے کے اگلے دن تمام اخبارات اور ویب سائٹس میں یہ شہ سرخی لگی کہ نرگس فخری ہم جنس پرست بننے کی منتظر ہیں۔

ایک اور انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈمیں کام کے دوران وہ ذہنی و جسمانی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہو چکی تھیں، وہ بیمار پڑ گئی تھیں۔نرگس فخری نے کہا کہ بالی ووڈ کا مطلب ہے کہ ہر وقت کام ہی کام کیا جائے اور انسان روبوٹ کی طرح بن جاتا ہے اور شوٹنگ کے دنوں میں کئی ماہ بعد صرف چند دن ہی آرام کیلئے مل پاتے ہیں۔انہوں نے بالی ووڈ میں ایک دوسرے سے بازی لینے کے چکر میں سخت دبائو میں کام کرتے رہنے کی روایت پر بھی بات کی اور لکھا کہ وہ بھی اسی ڈر کی وجہ سے ہر وقت کام میں مصروف رہتی ہوںکہ کہیں وہ پیچھے نہ رہ جائوں۔
وقت اشاعت : 09/09/2022 - 21:38:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :