عاشقی ٹو فیم اداکار ادیتیہ رائے کپور 29 سال کے ہوگئے‘سالگرہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی

جمعرات 20 نومبر 2014 14:17

عاشقی ٹو فیم اداکار ادیتیہ رائے کپور 29 سال کے ہوگئے‘سالگرہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم”لندن ڈریمز“ میں چھوٹے کردار سے کیا اور فلم ”عاشقی ٹو“ میں ہیرو کا کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے، نے اپنی 29ویں سالگرہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی۔

(جاری ہے)

ان کی دیگر فلموں میں ”یہ جوانی ہے دیوانی“ اور”دعوت عشق“ شامل ہیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا۔ ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ حال میں وہ فلم ”فطور“ کی عکسبندی مکمل کروا رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ ہیروئن کترینا کیف اور ادیتی راؤ حیدری ہیں۔

وقت اشاعت : 20/11/2014 - 14:17:59

Rlated Stars :