میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ2 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

منگل 25 نومبر 2014 11:30

میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ2 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) 2012ء سپر ہٹ ہالی وڈ کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ کا سیکوئل تیار کر لیاگیا ہے اسی سلسلے میں نئی میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ2 کاپہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہدایتکارہ الیزبیتھ بینکس کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

پال بروکس، کے کینن اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک ،اسکائی لَر آسٹن ، اینا کیمپ ، کیٹی سیگل ، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اورایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک ، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 25/11/2014 - 11:30:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :