سوناکشی سنہا ارجن کپور کے ساتھ اپنے معاشقے کی افواہوں پر پھٹ پڑیں

جمعہ 28 نومبر 2014 11:46

سوناکشی سنہا ارجن کپور کے ساتھ اپنے معاشقے کی افواہوں پر پھٹ پڑیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا ارجن کپور کے ساتھ اپنے معاشقے کی افواہوں پر پھٹ پڑیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوناکشی نے کہاکہ اگر کوئی کسی کے ساتھ فلم میں کام کرے اور ایک ساتھ فلم دیکھنے سینما چلا جائے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلق قائم ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں ان خبروں پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی اور اگر کسی کو اس کا جواب چاہئے تو وہ ان سے جا کر پوچھے جو اس حوالے سے خبریں بنا رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا اور ارجن کپور فلم تیور کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ بھارتی میڈیا میں ان دونوں کے درمیان محبت کی خبرین بھی گرم ہیں۔ امیت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم آئندہ سال جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 28/11/2014 - 11:46:17

Rlated Stars :