رابی پیرزادہ نے خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویرشیئر کردیں

جمعرات 27 اکتوبر 2022 13:08

رابی پیرزادہ نے خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویرشیئر کردیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔دو سال قبل ہی خطرناک جانوروں کو غیر قانونی طور پر گھر پر رکھنے کے کیس سے نمٹنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک مرتبہ پھر خطرناک جانوروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں رابی پیرزادہ کو شیر اور کئی قسم کے سانپ اور اڑدھوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔رابی نے ان تصاویر پر کیپشن دیا کہ ’کچھ پرانے دوستوں سے ملاقات ہوئی، کئی عرصے بعد اپنے پرانے دوستوں سے ملی ہوں، یہ بالکل پہلے جیسے ہیں۔ساتھ ہی گلوکارہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب سفید شیئر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں گورنمنٹ سے درخواست کرتی ہوں کہ اللہ سے ڈریں اگر جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو مجھ سے مدد لیں مجھے پیسے نہیں چاہیے، میرا دل روتا ہے جب آپ نایاب جانور مارتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/10/2022 - 13:08:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :