علی سیٹھی کے عجیب وغریب لباس پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

جمعرات 27 اکتوبر 2022 18:03

علی سیٹھی کے عجیب وغریب لباس پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی سیٹھی کی ٹائم 100گالا میں منفرد انداز میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر ٹائم 100گالا سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹائم 100گالا کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔گلوکار نے ٹائم 100گالامیں شرکت کرنے کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا ہے وہ کافی عجیب و غریب ہے۔ایک صارف نے علی سیٹھی کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے گلوکار کو پاکستان کا رنویر سنگھ قرار دے دیا۔ایک اور صارف نے گلوکار کا موازنہ بھارتی اداکارہ سونم کپور سے کردیا۔
وقت اشاعت : 27/10/2022 - 18:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :