اسٹیج انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں‘ڈائر یکٹر اجمل ملک

اتوار 30 نومبر 2014 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) اسٹیج ڈرامہ ڈائر یکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو اسٹیج انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی‘ بدقسمتی سے ڈرامہ انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ناز تھیٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈا ئر یکٹر عظیم نورنے کہا کہ گروپ بندی انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا ہے‘ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔

وقت اشاعت : 30/11/2014 - 12:10:57