اداکارہ گوہر خان کو مختصر لباس پہننے پر نوجوان نے تھپڑ رسید کردیا

پیر 1 دسمبر 2014 17:02

اداکارہ گوہر خان کو مختصر لباس پہننے پر نوجوان نے تھپڑ رسید کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) اداکارہ گوہر خان کو مختصر لباس پہننے پر تھپڑ پڑ گیا۔ ممبئی میں ایک گانے کے رئیلٹی شو کی میزبانی کے دوران اداکارہ کو آڈئینس میں سے محمد عقیل نامی ایک شخص نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں اور اس طرح کا لباس پہننا آپ کو زیب نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد اداکارہ نے شو کی مزید میزبانی کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے اداکارہ کو تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

وقت اشاعت : 01/12/2014 - 17:02:47