ہالی ووڈ کی نئی کرائم ڈرامہ فلم”وائلڈ کارڈ“کا ٹریلر جاری
بدھ 3 دسمبر 2014 11:44
نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء)ہالی وڈ کے مشہور و معروف ایکشن اسٹار جیسن اسٹیتھم کی نئی کرائم ڈرامہ فلم”وائلڈ کارڈ“کا ٹریلر ریلیز ۔ہالی وڈ کے مایہ ناز ایکشن ہیرو جیسن اسٹیتھم کی نئی کرائم ڈرامہ فلم”وائلڈ کارڈ“کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہدایت کارسائمن ویسٹ کی یہ فلم 1986کے بیسٹ سیلنگ ناول Heatسے ماخوذ ہے جس کی کہانی بدلے کی آگ میں جلتے لاس ویگاس کے ایک ایسے خطرناک اسمگلر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے دوستوں کی حفاظت کیلئے جان تک کو داؤ پر لگا دیتا ہے۔
مار دھاڑ سے بھرپور اس کرائم فلم کی کاسٹ میں اسٹینلی ٹوسی ، صوفیہ ورگارا، مائیلو وینٹیگو، مائیکل اینگرانو اوراینی ہیچ شامل ہیں جبکہ مرکزی کردار میں جیسن اسٹیتھم جلوہ گر ہو رہے ہیں جو اس فلم کو اسٹیو چیشمین کے ہمراہ پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔تھرل اور ڈرامے سے بھرپور اس ایکشن فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوزکے تحت آئندہ سال30جنوری میں سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Sharman Joshi
Sam Smith
Mahnoor Baloch
Ahmed Butt
Meaghan Martin
Zia Mohyeddin
Aamir Khan
Fatima Effendi
Ayesha Jahanzeb
Paul Bettany
Sadia Khan
Monica Dogra
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں