پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:12

پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز جمائما خان کی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ سے کیا ہے اور انہوں نے شبانہ اعظمی، ایماتھامسن اور للی جیمز کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔فلم کو شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کا پریمیئر کیا گیا تھا۔ریڈ سی فیسٹیول میں سجل علی کو اپنی ٹیم کے ساتھ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، وہ شیکھر کپور، شبانہ اعظمی اور جمائما خان کے ساتھ وہاں موجود ہیں۔سجل علی کے مداحوں نے اداکارہ کے فیسٹیول میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:12:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :