جدہ میں "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلا سج گیا

شاہ رخ خان، کاجول، سجل علی، جمائما گولڈ اسمتھ کی شرکت

ہفتہ 3 دسمبر 2022 20:13

جدہ میں "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلا سج گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) جدہ میں "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" کا میلا سجایا گیا جس میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، کاجول، سجل علی اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں شاہ رخ خان نے کاجول کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، شاہ رخ خان نے اپنی فلم کا گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ واضع رہے جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 67 ممالک کی 138 فلمیں پیش کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 03/12/2022 - 20:13:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :