طلاق کی شرح میں اضافہ لوگوں کے بلا سوچے سمجھے یہ فیصلہ کرنے کے باعث ہو رہا ہے ، شان شاہد

جمعرات 8 دسمبر 2022 22:27

طلاق کی شرح میں اضافہ لوگوں کے بلا سوچے سمجھے یہ فیصلہ کرنے کے باعث ہو رہا ہے ، شان شاہد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2022ء) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد نے بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہا ہے کہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں شوبز اداکاروں میں بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوے ا نہوں نے کہا کہ جوڑے میں سمجھ، اعتماد اور مطابقت بہت ضروری ہے درگزر اور معاف کرنا زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ محبت کے خیال سے پیار کرتے ہیں عشق میں مبتلا ہونے سے پہلے اٴْسے سمجھنا چاہیے جلد بازی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیے۔ انہو ں نے کہا لوگ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے جس کی وجہ سے بہت سارے رشتوں میں ٹوٹ پھوٹ ہو رہی ہے۔ واضع رہے کہ شان شاہد اور آمنہ شان کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 22:27:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :