لاہور پولیس نے فراڈ کیس میں اداکارہ کو گرفتارکرلیا

جمعرات 8 دسمبر 2022 21:17

لاہور پولیس نے فراڈ کیس میں اداکارہ کو گرفتارکرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2022ء) اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ کرنے پر تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایک خبر کے مطابق اداکارہ ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے گرفتار کر لیا، ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کو جج نے مسترد کیا اور ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے اور گھر نہ دیا، جس پر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور پھر جب تفتیش شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ ثمر رانا کیخلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کرنے پر 10 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 21:17:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :