انجلینا جولی چکس پوکس کی بیماری کا شکار ہوگئیں

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:48

انجلینا جولی چکس پوکس کی بیماری کا شکار ہوگئیں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر 2014ء)ہالی وڈ کی دل کش اداکارہ انجلینا جولی اب نہیں نکل سکیں گی گھر سے باہراور نہ ہی کریں گی کسی تقریب میں شرکت ۔اس بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انجلینا جولی اداکاری میں تو نام کما ہی چکی ہیں لیکن بطور ہدایت کار بھی کسی سے کم نہیں ، ڈائریکٹر کی حیثیت سے اب آنے والی ہے ان کی دوسری فلم ان بروکن ،جس کی ان دنوں جاری ہےتشہری مہم،ایک ایونٹ میں انجلینا جولی نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے،اور وجہ کچھ اور نہیں بلکہ چکن پوکس کی بیماری ہے۔

انجیلینا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اگلے کچھ دنوں میں ان بروکن کے ایونٹ س میں شرکت نہیں کر پاؤں گی،جس کی وجہ مجھے گزشتہ رات پتہ چلی ،کہ مجھے چکن پوکس ہو گئے ہیں،میں گھر میں ہی رہوں گی،سب کو بہت مس کر رہی ہوں،یہ فلم میرے لئے بہت اہم ہے،میں اس پر یقین نہیں کر سکتی لیکن یہی زندگی ہے۔یہ ویڈیو پیغام انجلینا نے اپنے چاہنے والوں کے لئے سوشل میڈیا پر ڈال دیاہے ،فلم ان بروکن 25 دسمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2014 - 17:48:43

Rlated Stars :