ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی

پیر 15 دسمبر 2014 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی ہڑتال کی کال پر امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جاتی رہی ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف مقامات پر کئے جانیوالے احتجاج کا فضائی جائزہ لیا اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا۔

وقت اشاعت : 15/12/2014 - 14:09:25