عامر لیاقت وائرل ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

جمعرات 26 جنوری 2023 22:11

عامر لیاقت وائرل ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی، دانیہ شاہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2023 - 22:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :