ہالی ووڈ سائنس فکشن اینی میٹڈ فلم پکسلزکی پہلی جھلک جاری کر دی گئی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:38

ہالی ووڈ سائنس فکشن اینی میٹڈ فلم پکسلزکی پہلی جھلک جاری کر دی گئی

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی سائنس فکشن لائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم پکسلزکی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ ہدایتکار کرس کولمبس کی اس فلم کی کہانی 1980کی کلاسک آکیڈ ویڈ یو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھوم رہی ہے جو امریکی شہر نیو یارک پر دھاوا بول دیتے ہیں اور پورے شہر کو یرغمال بنا کر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایلن کنورٹ، ایڈم سینڈلراور کرس کولمبس کی مشترکہ طور پرپروڈیوس کردہ اس فلم کے ڈائیلاگ معروف ہالی ووڈ اداکارایڈم سینڈلر، کیون جیمز، مشیل مونا گھن،جوش گیڈ، ایشلے بینسن اور جین کروکسن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔کامیڈی اور ایکشن کا مکس تڑکا لئے یہ سائنس فکشن لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت آئندہ سال 24جولائی کو سنیماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 20/12/2014 - 11:38:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :