شادی بیاہ کی تقریبات کا مزہ اس وقت تک دوبالا نہیں ہوتا ہے جب تک فیشن کے تمام تقاضے پورے نہ کئے جائیں،سلینا سپرا

میں بھی شادی کے پروگراموں میں منفرد دکھنے کیلئے ایسے ملبوسات اورجیولری کا انتخاب کرتی ہوں جومیری شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں،گفتگو

اتوار 21 دسمبر 2014 15:53

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)معروف اداکارہ سلینا سپرا نے کہا ہے کہ بننا سنورنا توخواتین کی اولین پسند ہوتا ہے لیکن شادی بیاہ کی تقریبات کا مزہ اس وقت تک دوبالا نہیں ہوتا ہے جب تک فیشن کے تمام تقاضے پورے نہ کئے جائیں۔نجی ٹی وی کیلئے شوٹ کرواتے ہوئے خصوصی گفتگو کے دوران اداکارہ سلینا سپرا کا کہنا تھا کہ میں بھی شادی کے پروگراموں میں منفرد دکھنے کیلئے ایسے ملبوسات اورجیولری کا انتخاب کرتی ہوں جومیری شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی شادی بیاہ کی تقریبات کا سلسلہ ملک بھرمیں شروع ہوجاتا ہے۔مختلف علاقوں کی روایات کی مناسبت سے دولہا اوردلہن کے ملبوسات تیارکئے جاتے ہیں لیکن ان تقریبات میں شرکت کرنے والی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔ خواتین کی بڑی تعداد اس موقع پربناؤ سنگھار کیلئے خاص اہتمام کرتی ہیں۔ جہاں ہلکے اور شوخ رنگوں کے ملبوسات تیارکروائے جاتے ہیں، وہیں جیولری اور ہیئر اسٹائل پربھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 21/12/2014 - 15:53:37

Rlated Stars :