ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے، تصاویر وائرل

پیر 6 فروری 2023 21:06

ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے، تصاویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا روپ دھار لیا۔ویڈیو میں ارباز بتا رہے ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینس پلیئر ہیں لیکن وہ نہایت بیکار ٹینس کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ارباز خان ٹینس ریکٹ سے کرکٹ کا شاٹ بھی کھیلتے نظر آتے ہیں، یہ اشتہار طنزیہ نوعیت کا ہے۔اختتام پر وہ کہتے ہیں کہ شاید ہر کوئی ٹینس لیجنڈ نہیں بن سکتا لیکن آپ کوڈنگ لیجنڈ بن سکتے ہیں۔یہ کسی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی کا اشتہار ہے جو کوڈنگ کا مقابلہ کروا رہی ہے۔ارباز نے بتایا کہ مقابلے میں 50لاکھ ڈالر کے انعام جیتے جاسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/02/2023 - 21:06:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :