چھوٹی بچی کا ’پٹھان‘ کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار، شاہ رخ خان کا والدین کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے دکھانے کا مشورہ

پیر 6 فروری 2023 22:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک چھوٹی بچی کے فلم ’پٹھان‘ کے لیے ناپسندیدگی کے اظہار پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو میں ننھی بچی کو یہ بتاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ فلم ’پٹھان‘ دیکھنے گئی تھی لیکن اسے فلم اچھی نہیں لگی۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی مجھے مزید محنت کرنی ہے، ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا ہے کیونکہ نوجوان شائقین کو مایوس نہیں ہونے دیا جا سکتا۔اٴْنہوں نے بچی کے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم اس پر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ دِکھائیں کیونکہ ہم نہیں جانتے ہوسکتا ہے کہ اسے رومانوی فلمیں پسند ہوں!سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کے اس ردِ عمل کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 22:20:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :