بولی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بدھ 8 فروری 2023 22:03

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) بالی وڈ کے دو معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی سوریا گڑھ پیلس میں ہوئی جہاں نامور بولی وڈ اسٹارز سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو ہوا تھا۔شادی کی تقریبات میں سیاست اور کاروباری مہمانوں نے بھی شرکت کی تھی۔کیارا اڈوانی نے گلابی رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، جسے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ سدھارتھ نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی۔ کیارا ایڈوانی نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب ہماری پرمنٹ بکنگ ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 08/02/2023 - 22:03:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :