فلموں کے بزنس سے متعلق 99فیصد جھوٹ بولاجاتاہے: عامر خان

بدھ 24 دسمبر 2014 13:01

فلموں کے بزنس سے متعلق 99فیصد جھوٹ بولاجاتاہے: عامر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلموں کی کمائی کے بارے میں جو اعداد و شمار بتائے جاتے ہیں ان میں 99 فی صد جھوٹ ہوتے ہیں۔ فلم ’پی کے ‘کی ریلیز کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ وہ تجربے کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ آج کل تو بہت سارے ناشر ایسے بھی ہیں جو اپنے اداریوں کو بھی فروخت کرتے ہیں،فلموں کے بارے 99 فیصد اعداد و شمار جو عوام کو بتائے جاتے ہیں ، وہ سب غلط ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے بتایاکہ سب سے زیادہ وہ منظر پسند ہے جس میں وحیدہ رحمان رات کو گاڑی سے لڑکھڑاتی ہوئی اترتی ہیں اور کہتی ہیں کہ کم سے کم پیسے تو دے دے۔ اس کے بعد وہ بغیر کچھ کہے نکل جاتی ہیں۔ یہ سب وہاں موجود پولیس والے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور وہ وحیدہ کا پیچھا کرنے لگتے ہیں۔ عامر نے کہاکہ انوشکا نے بہت ہی عمدہ اداکاری کی ہے،ان کی وگ سے کوئی پریشانی نہیں تھی اور انھوں نے اس کردار کے لیے بہت محنت کی ہے۔ یادرہے کہ فلم ’تھری ایڈیئٹس‘ کے بعد عامر نے ’پی کے‘ میں انوشکا شرما کے ساتھ پہلی بارکام کیاہے اور کہاجارہاہے کہ پی کے نے اچھا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 24/12/2014 - 13:01:14

Rlated Stars :