لیجنڈری اداکار معین اختر کے مداحوں نے ان کی 64 ویں سالگرہ منائی

بدھ 24 دسمبر 2014 14:15

لیجنڈری اداکار معین اختر کے مداحوں نے ان کی 64 ویں سالگرہ منائی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ‘ لیجنڈری اداکار معین اختر کے مداحوں نے ان کی 64 ویں سالگرہ منائی۔ فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک سٹیج سے ٹیلیویژن تک معین اختر وہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلیویژن کی تاریخ نامکمل ہے۔

(جاری ہے)

24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیریئر کا آغاز 60ء کی دہائی کے وسط میں کیا اور 70ء کے عشرے میں معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ کئی سٹیج ڈراموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

معین اختر کو کئی زبانوں پر عبور بھی حاصل تھا۔ انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت قومی و بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ چار دہائیوں تک قہقہے بکھیرنے والے ہردلعزیز فنکار معین اختر 22 اپریل 2011ء کراچی مں انتقال کرگئے لیکن وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

وقت اشاعت : 24/12/2014 - 14:15:30